بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے بغض میں بلاول بھٹو منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں، جمشید اقبال

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے بغض میں زراعت سے متعلق منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

ایک بیان میں جمشید اقبال نے کہا کہ کسان کو 5 بڑی فصلوں کے 2708 ارب ملے جو 2018 سے 680 ارب زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی فصل پر تقریباً 500 ارب روپے زیادہ ملنے کا اندازہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں گندم کی پیداوار 23، ن لیگ کے دور میں 26 ملین ٹن سے نہیں بڑھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سال گندم کی پیداوار ریکارڈ 28 ملین ٹن سے زیادہ ہونےکا امکان ہے۔

جمشید اقبال نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں گندم کی 2 ہزار روپے من قیمت اپنے’کھانچے‘ کے لئے مقرر کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک سندھ کسان سے 150روپے فی بور ی باردانہ وصول کر رہا ہے، 150 روپے فی بوری باردانہ کا پیسہ آپ کی جیب میں جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آپ اور آپ کے انکل کے دور میں کسان روزانہ کپاس اور گنا سڑکوں پر جلاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اور آپ کے انکل کی شوگر ملوں کے خلاف احتجاج ہوئے، چینی کا بحران آپ کی سرپرستی میں مافیاز نے پیدا کیا۔

جمشید اقبال نے یہ بھی کہا کہ بلاول صاحب آپ کی او آپ کے انکل کی ملیں آج بھی کسانوں کی اربوں کے نادہندہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.