جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے  استعفیٰ کی پیشکش  پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں،تھوڑا صبر تو کرو،ہمارے بندے استعفے ایماندارا بندے جیسے نہیں ہونگے، اسپیکر بلائے تو غائب ہوجاؤ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم  کے مستعفی ہونے کی شرط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑک پر کھڑے ہوکر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے  تھے، پھر اسی اسمبلی میں آکر بیٹھے اور تنخواہیں سمیت الاؤنسز بھی وصول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کے لیےاپوزیشن کے لیے شرط رکھی ہےکہ جورقم نےلوٹی ہےوہ قومی خزانےمیں جمع کرادیں۔

The post وزیراعظم کے  استعفیٰ کی پیشکش  پر مریم نواز کا ردعمل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.