وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ کیا گیا۔
انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا اور عمران خان اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.