بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیث شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ آج اپنے دفتر بھی نہیں آئے جبکہ ان کو ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں مزید تبدیلوں کا بھی امکان ہے، کچھ وزراء سے وزارتیں واپس لی جاسکتی ہیں جبکہ کچھ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیے جائے گا۔

۔

You might also like

Comments are closed.