جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ

 وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے دی گئی ٹکٹوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر اراکین پارلیمنٹ بورڈ نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس وزیراعظم  عمران خان نے  سینیٹ انتخاب کے لیے دی گئی  ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

 عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی پیرا شوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.