جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان پر اللہ نے کرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے، اللہ کےشکرکے ساتھ ایس او پیزپرعمل کرنا چاہیے، کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے۔

The post وزیراعظم نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.