cd hookups in cochise county casusl hookup review hookup Stafford CT funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

عمران خان 3 روزہ دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ ریاض میں منعقدہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو کلین اینڈ گرین پاکستان اور 10ارب درخت سونامی کے تجربات شیئر کرنے کی پیشکش کررکھی ہے ۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور معاشی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کا آغازمارچ 2021ء میں کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.