وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ وزیراعظم نے دو دن قبل ہی ویکسینیشن کرائی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
وزیراعظم نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف ملا کنڈ اور سوات موٹروے کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی تھی جہاں انہیں بغیر ماسک دیکھا گیا تھا۔ وزیراعظم کے اردگرد کافی لوگ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں۔ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہو چکا تھا۔ وزیراعظم سے رابطے میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے۔ برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ وزیراعظم عمران خان کو صحت دے۔
Comments are closed.