پیر9؍رجب المرجب 1442ھ 22؍فروری 2021ء

ن لیگ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن نےسینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے تحریری جواب بیرسٹر ظفراللہ کے ذریعے جمع کرایا گیا ہے۔ عدالت عظمی میں جمع کرائے گئے موقف میں مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ہے، ن لیگ نے استدعا کی ہے کہ عدالت قرار دیکہ سینیٹ انتخابات پر آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کا درخواست میں مقف ہے کہ حکومت نے ریفرنس دائر کرنے کا صدر کو غلط مشورہ دیا، ریفرنس میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا ہے، ریفرنس پر رائے دینا عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہوگا۔

The post ن لیگ کی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.