جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں وزیرِ خارجہ کی نائب صدر یورپی پارلیمان سے برسلز میں ملاقات

نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نائب صدر یورپی پارلیمان ہیدی ہوتالا سے برسلز میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی شراکت داری اور جی ایس پی پلس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین پاکستان کا انتہائی اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا تسلسل اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

دونوں فریقین نے یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.