hookup Mansfield Center hookups skateboards shirts is there a real hookup app hookup Cragsmoor New York best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نوشہرہ: آئل ڈپو میں آتشزدگی، کئی ٹینکرز جل گئے

نوشہرہ میں آئل ٹینکرز ڈپو میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام نے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیے ہیں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت تارو آئل ڈپو میں 150 تک ٹینکرز موجود تھے، جن میں سے کئی نکال لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اطلاعات ہیں کہ تارو جبہ آئل ڈپو سے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی، آتشزدگی سے 20 ٹینکرز جل گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا کے مطابق آگ 20 ٹینکرز سے 50 آئل ٹینکرز تک پھیل گئی ہے، آتشزدگی میں 20 لاکھ لیٹر پیٹرول جل گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.