بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور مقدم قتل: گرفتار خانساماں کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار خانساماں جمیل احمد کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ملزم خانساماں جمیل احمد کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا۔

سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں بہت ہی بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ملزم کے وکیل راجہ رضوان عباسی مدعی کے وکیل بابر علی سمورش عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے ملزم جمیل احمد کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم سنایا گیا۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت پر دلائل سننے کے بعد 21 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہو گا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں مالی اور چوکیدار کا حوالہ ہے مگر خانساماں سے متعلق کچھ نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.