
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کے لیے مزید 4 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کے خط پر ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ماہ میں نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ٹرائل کورٹ کے جج نے نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری مرتبہ ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کی ہے۔
Comments are closed.