نوری آباد انڈسٹریل زون میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 4 بے ہوش ہوگئے ۔
جامشورو پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے نوری آباد میں قائم فرٹیلائیزر فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب ٹریلر سے کیمیکل سے بھرے ڈرم اتارنے کے دوران گیس کا اخراج اچانک شروع ہوگیا۔
زہریلی گیس کے اخراج سے 22 سالہ مزدور سیلو کولہی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 مزدوروں بھارو کولہی ، پپن کولہی ، پھولو کولہی اور لیلو کولہی بے ہوش ہوگئے، جنہیں سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.