بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نعمان نیاز سے تنازع کے بعد شعیب اختر کا نیا بیان

سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان کے ہتک آمیز رویے کا شکار بننے والے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک اسٹوری میں کہا کہ ’پاکستان میری پہچان ہے اور میں نے اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔‘

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازعے کا نوٹس لے لیا۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنا خون پسینہ اس ملک کے لیے بہایا ہے، میں صحیح اور غلط کے درمیان فیصلہ کرنا اپنے ہم وطنوں کے ہاتھ میں چھوڑتا ہوں ۔‘

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔

ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وہ شو سے مستعفی ہوکر چلے گئے۔

پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔

فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا،

بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، نیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.