بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور متاثرین کیلئے مصطفیٰ کمال نے فارمولا پیش کردیا

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ تمام بلڈرز حکومت کو دی جانے والی سالانہ فیس نسلہ ٹاور متاثرین کے لیے جمع کریں اور بعد میں حکومت کو یہ فیس کاٹ کر ادا کریں۔

پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نسلہ ٹاور متاثرین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے  یوٹیلٹی کنکشن کاٹنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عدلیہ نے رہائشیوں کو پہلے ادائیگیوں کا حکم دیا تھا۔

کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مدت کا آج آخری روز ہے، عمارت میں ابھی بھی افراد رہائش پذیر ہیں، آہستہ آہستہ سامان کی منتقلی جاری ہے، رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔

انہوں نے نسلہ ٹاور متاثرین کیلئے فارمولا پیش کیا اور کہا کہ تمام بلڈرز حکومت کو سالانہ دی جانیوالی فیس نسلہ متاثرین کےپول میں جمع کر دیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بعد میں یہ بلڈرزحکومت کودی جانےوالی فیس میں سے پیسے کاٹ کر ادا کریں۔

واضح رہے کہ نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مدت کا آج آخری روز ہے، عمارت میں ابھی بھی افراد رہائش پذیر ہیں، آہستہ آہستہ سامان کی منتقلی جاری ہے، رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.