بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور سے منتقلی کا آج آخری دن، 1 خاندان اب بھی مقیم

کراچی کے نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی نقل مکانی کی مہلت کا آج آخری دن ہے، ایک خاندان اب بھی عمارت میں مقیم ہے۔

مکینوں نے شکوہ کیا ہے کہ ان کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان اب بھی عمارت میں موجود ہے۔

کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے کل تک کی مہلت مل گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت مکمل خالی کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جدید آلات کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ سے گرا دیا جائے گا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عمارت گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کا مالک ادا کرے گا، مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد 1 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.