جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

نریندر مودی کی عمران خان کیلئے نیک خواہشات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

وزیراعظم کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔

انھوں نے لکھا کہ کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے ان کی نیک خواہشات وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی تھی۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب کورونا میں مبتلا ہوئے اس وقت ان کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.