بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے سسٹم میں تیکنیکی خرابی ، PSX میں کاروبار معطل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے نئے ٹریڈنگ سسٹم میں تیکنیکی خرابی کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایکس ٹریڈنگ سسٹم میں تیکنیکی خرابی کے باعث کاروبار 12 سے 2 بجے تک کے لیے معطل کیا گیا تاہم بعد میں یہ دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے مہنگائی کے دور میں ساتھ دیا ۔

دوسری جانب سعودی معاونت کی خبروں کے بعد انٹر بینک میں ڈالرکا بھاؤ گِرگیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 52 پیسے کم ہوئی ہے اور یہ 173 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.