شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ میگھن نے انٹرویو میں اصل حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں پوری سچائی نہیں بتائی۔
ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں کیے گئے اپنے اس دعوے پر کہ وہ شہزادہ ہیری سے شادی کرنے سے پہلے شاہی زندگی کے بارے میں نہیں جانتی تھیں، ایک بار پھر ننقید کی زد میں آگئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میگھن نے اپنی شادی سے چار سال قبل ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبریج کی شادی کے بارے میں اپنی ایک پوسٹ میں بات کی تھی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میگھن نے سات سال قبل اپنے ایک بلاگ میں اپنے شہزادی بننے کے خیالات کے بارے میں بھی لکھا تھا لیکن ان سب حقائق کے باوجود میگھن نے ونفرے کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں شاہی زندگی کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ میگھن نے ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شاہی خاندان کا حصہ بننے سے پہلے اس خاندان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی۔
میگھن نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں ہیری نے اپنے بارے میں سب کچھ خود بتا دیا تھا جوکہ میرے جاننے کے لیے ضروری تھا تو مجھے ہیری کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
شاہی مداحوں کا سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہیری اور میگھن کا ونفرے کے ساتھ انٹرویو متنازع اور باقاعدہ طور پر تہ شدہ تھا لیکن میگھن کے اس بیان پر اٹھنے والی بحث کے بارے میں بہتر تو خود میگھن ہی بتا سکتی ہیں۔
Comments are closed.