وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ابھی کم ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیس بڑھنا شروع ہوگئے ہیں، مکمل لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے، پورے ملک کو بند نہیں کرسکتے۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اِن ڈور شادی کی تقریبات کا کوئی جواز نہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، کورونا کی پہلی لہر میں ایس اوپیز پر بہتر عمل کیا گیا۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا سے متعلق اس بار شاید سیاسی قیادت کی طرف سے بہتر پیغام نہیں جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کو مکمل طور پر بات کرنے کی ابھی ایسی کوئی سوچ نہیں، برطانوی کورونا وائرس یورپ میں پھیلنا شروع ہوگیا ہے، بھارت ، بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.