جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا مانگا تھا جو نگراں پنجاب حکومت نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کردیا گیا ہے، مونس الہٰی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے اور یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.