جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مودی بےگناہوں کا قاتل ہے: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بےگناہوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون سے آلود کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرچوہدری محمد سرور نے بنگلا دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارتی ریاست گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کا مجرم بھی مودی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بنگلا دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کا چہرہ بےنقاب کررہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، امت مسلمہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔

بھارتی وزیراعظم کےدورہ بنگلادیش کی مخالفت میں ڈھاکا میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سب سے بڑی دہشت گردی ہے، کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.