جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی، مزید 58 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625ہوگئی اور 12,276 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 25 ہزار 649 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 253,090، پنجاب میں 163,367، خیبرپختونخواہ 69,386، اسلام آباد میں 42,513، گلگت بلتستان میں 4,937، بلوچستان میں 18,924 اور آزاد کشمیر میں 9,408 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 83 لاکھ 60 ہزار 823 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 115  ٹیسٹ کے دوران 1,262 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 87 لاکھ27  ہزار 15 افراد متاثر، 23 لاکھ 94 ہزار 18 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 88  لاکھ 57 ہزار87  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.