بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو 700 روپے فی تولہ بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پالیسی بیان کے مطابق کمیٹی کے سابقہ فیصلوں کے سبب معاشی نمو معتدل اور پائیدار ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2009 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.