بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں پہلی سحری پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزیاں

رمضان کی آمد اور ماہ مقدس کی خوشیوں میں لوگ کورونا کو بھول گئے۔ملک کے مختلف شہروں میں پہلی سحری پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بعض ہوٹل کھلے رہے جہاں انڈا پراٹھا، چنے ،حلوہ پوری اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں بکتی رہیں۔ اس کے علاوہ کھجلہ پھینی اور دودھ دہی کی دکانوں پر بھی رش رہا۔

ماہ رمضان کے آغاز پر کراچی میں برنس روڈ سمیت مختلف فوڈ اسٹریٹس پر دکانیں اور کئی ریستوران کھلے رہے جہاں لوگ سحری کرنے پہنچے اور مختلف کھانے کھائے۔

حیدرآباد میں بھی رمضان المبارک کی پہلی سحری پر لوگوں نے خاص اہتمام کیا اور ہوٹلوں پر جاکر سحری کی۔

دوسری جانب کورونا وبا کے سبب سکھر میں معمول سے کم رش دکھائی دیا۔تاہم بعض شہریوں نے سحری کے لئے انڈا پراٹھا، چائے اور دیگر کھانے خریدنے کیلئے ہوٹلوں کا رُخ کیا۔

سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پہلی سحری پر دودھ دہی کی دکانوں اور چائے خانوں پر رونق لگی رہی۔

کوئٹہ کے پرنس روڈ پر خاصی گھما گھمی دیکھنے میں آئی جہاں کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا۔ لوگ مٹن اور چکن کڑھائی بنواکر سحری انجوائے کرتے نظر آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.