بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی سیاسی صورت حال پر شاہد آفریدی کا تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، عوام کی منتخب کردہ ہر حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ 74  سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.