
جب آپ کو تکلیف ہوتی ہے تو آپ عام طور پر کسی کو اس کے بارے میں بتا سکتے ہیں لیکن مواصلات کی دشواریوں میں مبتلا یا پھر معذور افراد کے لیے یہ مشکل ہوسکتا ہے یعنی درد کا اظہار نہیں کرپاتے۔
ایسے ہی افراد کیلئے آسٹریلیائی کمپنی پین چیک نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو درد کی سطح کا اندازہ لگانے کے لئے چہرے کے تجزیے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتی ہے۔
نگہداشت کنندہ اسمارٹ فون کے ذریعے یہ ایپ استعمال کرکے متاثر شخص کے چہرے کی ایک مختصر ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے اور ان کے طرز عمل ، نقل و حرکت اور تقریر سے متعلق سوالوں کے جوابات دیتا ہے۔ ایپ کا مصنوعی ذہانت AI فیچر چہرے کے پٹھوں کی نقل و حرکت کو پہچانتا ہے جو درد سے وابستہ ہوتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق پین چیک 90٪ سے زیادہ درستگی کے ساتھ درد کا پتہ لگاسکتا ہے اور 66،000 سے زیادہ افراد پر 180،000 سے زیادہ درد کی تشخیص مکمل ہوچکی ہے۔ ایپ کو بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
The post معذور اور عمر رسیدہ افراد میں درد کی شناخت کرنے والی ایپ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
بشکریہ جسارت
Comments are closed.