emily willis hookup best site to hookup with older woman hookup que significa pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفر گڑھ: مہنگائی کیخلاف ریلی، نون لیگی MPA پر مقدمہ

مظفر گڑھ میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالنے پر مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام سمیت حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے کراچی، لاہور،پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا،،نعروں کی گونج میں ریلیاں نکالیں،جلسوں کا پنڈال سجالیا۔

مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مقدمے میں مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکریٹری فیاض موہانہ سمیت 13 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور ٹریفک کو بلاک کیا، ملزمان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کر کے لوگوں کو اشتعال دلایا۔

ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، چمن، مہمند سمیت مختلف شہروں میں نون لیگ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں، ریلیاں نکالی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کے تحت کراچی ایمپریس مارکیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف مظفر گڑھ میں مین بازار سے احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.