جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مسئلہ کشمیر پر ہم ایک تھے، ایک رہیں گے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ آج اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یوم پاکستان کے موقع پر کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ نے بھی کشمیر کو شہ رگ کہا، ہم اس کے بغیر نہیں رہ سکتے، اس دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.