بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کا والد کی ویڈیو کے ذریعے عمران خان کے بازار کے دورے پر ردعمل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک یادگار ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں عوام کے گرد بغیر پروٹوکول کے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ویڈیو کال کی اور پی ڈی ایم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی کے براہ راست مناظر انہیں دکھائے۔

انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کے بازار کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے والد کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

مریم نواز نے لکھا کہ عوام کی خدمت کیا ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے اس لیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز  بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلائی جبکہ مختلف علاقوں میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.