بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز ایک بار پھر اپنے خوبصورت اسٹائل کی وجہ سے توجہ کا مرکز

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر مریم نواز شریف بطور سیاستدان اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ اپنے منفرداسٹائل کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

مریم نواز کا تقریباََ ہر طرح کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہی ملبوسات کا انتخاب لوگوں کے لیے متاثر کُن رہا ہے۔

حال ہی میں مریم نواز نے اپنے لیے نامور پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہر کے ہلکے نیلےرنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور وہ اس جوڑے میں وہ بہت دلکش نظر آرہی تھیں۔ 

حسین ریہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کلیکشن سے مریم نواز  کےمنتخب کردہ جوڑے کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے جوڑے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور دلکش مریم نواز اس شاندار ہلکےنیلے کے جوڑے کو پہن کر بہت زبردست لگ رہی ہیں‘۔

مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ساتھ دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس جوڑے پر چاندی کے سیکونز سے تزئین وآرائش کی گئی ہےاور اس کی نیک لائن پر پائپ ورک کا کام کیا گیا ہے۔

ڈیزائنر حسین ریہر کے اس جوڑے کی قیمت 67 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.