بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرحوم عبدالقادر PCB ہال آف فیم میں شامل

لیجنڈری لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر نے قذافی اسٹیڈیم میں پلاک اور اعزازی کیپ وصول کی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عثمان قادر کو پلاک اور کیپ دی۔

خیال رہے کہ عثمان قادر آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ ہیں۔

عبدالقادر نے کرکٹ کیریئر کے دوران 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 236 وکٹیں لیں، ان کی بہترین بولنگ انگلینڈ کے خلاف تھی، لیجنڈری اسپنر نے 1987ء میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 65 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

عبدالقادر نے 104 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 132 وکٹیں لی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.