
انسپکٹرز کی سنیارٹی لسٹ میں غلطیوں سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی، محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو غلطیاں دور کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پروموشن کمیٹی اجلاس سے پہلے سنیارٹی لسٹ ٹھیک کی جائے۔
خط کے متن میں تحریر ہے کہ سنیارٹی لسٹ میں جونیئر افسران کو سینئر بنا دیا گیا ہے، لسٹ میں پولیس رولز اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے خط میں سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے غلطیاں دور کی جائیں اور سنیارٹی لسٹ پولیس رولز کے مطابق ’’ایف لسٹ‘‘ کے تحت بنائی جائے۔
Comments are closed.