بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد رضوان نے آسٹریلوی کرکٹر کی مدد کیسے کی؟

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لابوشین کے بازو پر لگنے والی گیند کے بعد مہمان کرکٹر کا بازو سہلا کر دل جیت لیے۔

اتوار کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز مارنوس کے بازو پر گیند لگ گئی۔

مارنوس پاکستانی اسپنر نعمان علی کی جانب سے کی گئی ایک گیند کو کھیلنے کے لیے گُھٹنے کے بل بیٹھے تو گیند ان کی کہنی سے ٹکرا جاتی ہے۔

تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے جانے والے آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین وارن کے آخری لمحات کے حوالے سے مینجر نے حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

محمد رضوان جو وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں مارنوس کی مدد کے لیے فوراً آگے بڑھتے ہیں اور ان کا بازو سہلاتے ہیں۔

پی سی بی نے بھی محمد رضوان اور مارنوس کی یہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ محمد رضوان تو مدد کر کے بہت زیادہ خوش ہوئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل گزشتہ شب ہوئی بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.