بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماریطانیہ میں طیارے کو آگ لگانے کی دھمکی دینے والا ہائی جیکر گرفتار

افریقی ملک ماریطانیہ میں طیارے کو آگ لگانے کی دھمکی دینے والے ہائی جیکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو طیارہ ہائی جیک کرنے والے شخص نے جہاز کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی، تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

طیارہ ہائی جیک ہونے کا واقعہ ماریطانیہ کے دارالحکومت نو اکشوط کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.