بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارچ کے مہینے کا لانگ مارچ کسی کام نہ آئے گا، فردوس عاشق اعوان

معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن جماعتوں سے متعلق کہنا ہے کہ اب مارچ کے مہینے کا لانگ مارچ کسی کام نہ آئے گا۔

فردوس عاشق اعوان  نے اپنے ایک بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ سُن لے کہ کئی مارچ آئیں گے اور گزر جائیں گے، مافیاز کی دھمکیاں اور رونا دھونا کسی کام نہ آئے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 31 جنوری کو سورج کرپٹ پی ڈی ایم کے ارمانوں کو ملیا میٹ کرکے ڈوب گیا۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کپتان عوامی طاقت کے ساتھ کرپشن کے دیوتاؤں کےخلاف ڈٹ کر میدان میں کھڑا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2023ء تک ان ک ہر چال کو زیر کر کےسرخرو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.