بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارچ کے بلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا: حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بِلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، یہ ریلیف وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت دیا جائے گا۔

حماد اظہر کو وزارتِ خزانہ کا اضافی چارج ملنے کے بعد وزیراعظم کے ہمراہ 1988 میں لی گئی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بجٹ آنے تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.