2010 free hookup apps hookup Hawleyville hookup Stafford CT curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، آپ لکھ لیں، لطیف کھوسہ

رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ معنی خیز ہوگا جو منہگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔ یہ طے شدہ ہے، آپ لکھ لیں، مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، اس کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے ۔

رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر سونامی مسلط کیا گیا ہے جس سے جینا حرام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدین سے پیپلز پارٹی کا قافلہ آگے بڑھے گا اور اسلام آباد پہنچے گا جس میں عوام کا سمندر ہوگا، مارچ میں حکومت آپکو جاتی ہوئی نظر آئے گی، چاہے لانگ مارچ سے جائے یا عدم اعتماد سے جائے۔

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں وفاقی حکومت کے خلاف مارچ بدین پہنچ گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعدادی برتری ہماری مکمل ہوچکی ہے، باقی چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔

 لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے، ایسے دس بیس پچاس مارچ کریں۔ شاہ محمود قریشی،علی زیدی لانگ مارچ کرتے رہیں، ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.