بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیگی کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوگئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا۔

ڈاکٹرز نے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگادی۔

شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

واضح رہے کہ شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے سیاہی پھینکھنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.