بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاقت آباد میں گھر سے دو ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں گھر سے 2 ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی عمر 18 سال اور والد کی عمر 24 سال ہے۔ 

پولیس نے مزید بتایا کہ والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بچی پر کسی نے حملہ کیا جس سے وہ بےہوش ہوگئی۔ گھر میں اور کوئی نہیں تھا، باہر سے کسی کے آنے کے شواہد نہیں ملے۔ 

پولیس نے کہا کہ بچی کی والدہ کو بھی کوئی چوٹ نہیں لگی۔ گھر سے کوئی قیمتی چیز بھی غائب نہیں ہے۔ 

پولیس نے کہا کہ جب واقعہ پیش آیا تو گھر میں صرف بچی کی والدہ تھی۔ بچی کو بیڈ پر ہی قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے کوئی آلہ قتل بھی نہیں ملا۔ 

پولیس کے مطابق بچی کے والد اور والدہ کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی ہے۔ والد بچوں کے آن لائن گارمنٹس فروخت کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.