کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر کمیلا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق چینی شہری جیسن کی حالت خطرے سے باہر ہے خدشہ ہے کے اسے گولی چھو کر گزری ہے یا گاڑی کا شیشہ لگنے سے چوٹ آئی، زخمی ہونے والا چینی باشندہ کراچی کے ساؤتھ سٹی میں صفائی کرنے والی کمپنی کا ملازم بتایا جاتا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شہری خالد کو پیٹ میں گولی لگی جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی لیاری سرفراز نواز شیخ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
سرفراز نواز کے مطابق وہ ان دنوں چھٹی پر ہیں تاہم موصول اطلاعات کے مطابق انہوں نے بتایا کہ چینی باشندہ جیسن گاڑی کا شیشہ ٹوٹ کر لگنے سے زخمی ہوا۔
Comments are closed.