لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے جعلی انفورسمنٹ انسپکٹر کو گرفتار کر کے جعلی جرمانہ بک اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق ملزم مدثر انفورسمنٹ انسپکٹر بنا ہوا تھا اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے کرتا تھا۔
ملزم دکان سیل کرنے کی دھمکی دے کر دکان داروں سے پیسے وصول کرتا تھا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ ملزم فراڈ کے مقدمے میں سرور روڈ پولیس کو بھی مطلوب تھا۔
Comments are closed.