منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا، عمران خان

‏چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کا بدترین مخالف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کی تقرری غیرجانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.