اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

لاہور: سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث نکلی

لاہور کے علاقے ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تھے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے اُن پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، سابق ایس پی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.