بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: بزرگ شہریوں کیلئےکورونا ویکسینیشن مزید آسان بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن مزید آسان بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسینیشن سینٹرز نمایاں مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ لاہور میں ابتدائی طور پر ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر میں 20 ویکسینیشن کاؤنٹر قائم  ہیں، جن پر ویکسینیشن عملہ اور ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس قریبی سینٹر کا بتایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایس ایم ایس موصول ہونے پر بزرگ شہری متعلقہ سینٹر پر تشریف لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.