ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور ایئرپورٹ، ANF نے ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) حکام کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں کارگو ٹرمینل سے ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ہے۔

انسداد منشیات فورس حکام کے مطابق پشاور کے عثمان گلریز نے نجی کارگو کمپنی کے ذریعے پارسل بک کروایا تھا، مشتبہ پارسل برطانیہ میں مقیم شہری ساجد رفیق کے لیے بک ہوا تھا ، دوران اسکیننگ پارسل کے مختلف حصوں سے ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق ہیروئین قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ مقدار کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ایک اور کارروائی میں اے ایس ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر مسافر سے سیگریٹ برآمد کر لیے ہیں۔

ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق لاہور سے ترکی جانے والے مسافر سے 258 سگریٹ کے بنڈل برآمد کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.