بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: انٹرنیٹ اور ٹریفک بحال ہونے لگا

لاہور کے مختلف علاقوں میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال ہونے لگی جبکہ کئی علاقوں کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

لاہور کے چوک یتیم خانہ سے کالعدم تنظیم کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی، پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں بتی چوک میں تصادم ہوا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، بابو صابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری آ جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بابو صابو سے اسکیم اور یتیم خانہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کالعدم تنظیم سےمذاکرات کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد لاہور روانہ ہو گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوئر مال، راوی پل اور سیکریٹریٹ چوک پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.