پیر27رمضان المبارک 1442ھ 10؍مئی2021ء

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 20 مارچ تک فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت میں ملزموں کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند کیے گئے۔

عابد ملہی کے رشتہ دار زاہد سرفراز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری میں اس نے پولیس کی مدد کی۔

عدالت کے روبرو فارنزک ٹیم، ڈولفن اہلکار سمیت 37 کے قریب گواہان پیش ہوئے۔

مقدمے میں عابد ملہی مرکزی ملزم ہے، موٹروے زیادتی واقعہ ستمبر میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.