بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

لاپتہ افراد کے لواحقین کو بتا تو دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چاہے آپ سلیکٹڈ ہیں، آپ کو جس طرح بھی اقتدار میں لاکر بٹھادیا گیا، لاپتہ افراد کے لواحقین کو بتاتو دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں۔

اسلام آباد میں دھرنے پر  بیٹھے ہوئے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کے پاس یہی بات ہے کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

مریم نواز نے کہا کہ اقتدار سے پہلے انسان بڑی بڑی باتیں کرتا ہے جب اقتدار مل جاتا ہے تو مجبوریاں سامنے آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وزراء کو منع کریں کہ ان لوگوں کے زخموں پر نمک نہ چھڑکيں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.